امریکا مذاکرات کے لیے تیار، تہران سنجیدہ نہیں ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن تہران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔
فلپائن میں جاری آسیان وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ان کے بقول تہران اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔
مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے، لیکن ایران ماضی میں کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کر سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران مذاکرات میں سنجیدگی دکھاتا ہے تو امریکا بھی مثبت انداز میں آگے بڑھے گا، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو واشنگٹن اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
بگٹی حکومت خطرے میں، کیا واقعی بلوچستان میں کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ کسی بھی بین الاقوامی قانونی نظام میں اس کی گنجائش موجود نہیں۔ ان کے مطابق اگر ایران کو ایسا کرنے دیا گیا تو اس کے اثرات دنیا کے دیگر اہم سمندری راستوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
