پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 18جولائی کو کولمبو روانہ ہوں گے۔22 جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ بائیس جولائی کو منظوری کے لیےپیش کیا جائے گا۔
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا
ترجمان کے مطابق صرف بجٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔ہائی برڈ ماڈل سمیت کوئی دوسرا فارمولہ ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا۔چیمپئینز ٹرافی کے اضافی یا ہنگامی بجٹ پر بھی بات نہیں ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے وفد کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔
