پی سی بی کا حارث رؤف کیخلاف جرمانےکو چیلنج کرنےکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈنے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کرنےکے فیصلے کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔
ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔
پی سی بی کے ایک سینئر عہدے دار کے مطابق پی سی بی اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا جس میں حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
