2سے 7جولائی تک پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے بالائی اور وسطی پنجاب میں 2 سے 7 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی اور وسطی پنجاب مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔پنجاب کے بیشتر ڈیژن میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسمی صورتحال کے ہیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
آج سے دکانداروں پر ٹیکس کے نفاذ کا آغاز ہوجائے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ڈی جی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں۔احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔عوام الناس سرکاری ہدایات پر عمل کر کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔
