مریم نواز بھی شہبازشریف کے نقش قدم پر چل پڑیں

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی شہبازشریف کے نقش قدم پر چل پڑیں،بارش کے بعد شہرکادورہ کرکے خادم اعلی پنجاب شہبازشریف کے دور کی ایک اور یاد تازہ کردی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف گاڑی بارش کے پانی میں لے گئیں۔نکاسی آب کے لئے کام کرنے والے عملے سے بات چیت کی، ان کے حوصلے اور کاوشوں کو سراہا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف لکشمی چوک میں واسا کیمپ آفس بھی گئیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر عوام جمع ہوگئے، مریم نوازشریف نے عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر سلام کیا۔واسا کے عملے کو بھی قریب بلالیا، عملے کو شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا۔
حکومت کا نئے مالی سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وزیراعلی مریم نواز نےواسا حکام سے عملے اور مشینری کی دستیابی اور کام کے حوالے سے استفسار کیا۔
ڈائریکٹر واسا نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو نکاسی آب ا کے لئے انتظامات پر بریفنگ دی ۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لکشمی چوک پر واسا کا یہ سب سے قدیم پوائنٹ ہے جہاں کئی علاقوں کا پانی جمع ہوتا ہے،گوالمنڈی، دل محمد، ایبٹ روڈ، میکلوڈ روڈ سے آنے والا پانی یہاں جمع ہوتا ہے،واسا کا یہ پوائنٹ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے، شفٹ میں عملہ موجود رہتا ہے،تمام مشینری اورضروری سامان یہاں موجود ہے، اطلاع پر عملہ فوری متحرک ہوجاتا ہے۔
ابھی تک کوئی پانی جمع نہیں ہوا ، وزیراعلی پنجاب کو لکشمی چوک پر واسا کیمپ کے دورے کے دوران بریفنگ دی گئی۔
