پٹرول پمپ مالکان کا آج رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
پٹرول پمپ مالکان نے مذاکرات ناکام ہونے پر آج رات 12 بجے سے ملک بھر کے پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پرافٹ مارجن میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔
ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔
دوسری جانب پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی اہم اجلاس میں حکومت کے سامنے تین مطالبات پیش کیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کا موجودہ پرافٹ مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے فی لٹر کیا جائے۔
ڈیلرز نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے نافذ کردہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل کرنے کے بجائے ہفتہ وار یا ہر 15 روز بعد مقرر کی جائیں۔
ٹرمپ نے سعودیہ کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا نے ڈیلرز کے تینوں مطالبات پر غور کے لیے7 روز کی مہلت طلب کر لی۔
