پی آئی اے کو قرض کی فراہمی،حکومت کا شرائط ماننے سے انکار

وفاقی حکومت نے تجارتی بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 15ارب روپے کے نئے قرض جاری کرنے کے لیے عائد کڑی شرائط کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بینکوں کے اشتراک نے پی آئی اے کو 15ارب روپے قرض جاری کرنے کی پیشکش کی تھی اور اس کے بدلے بین الاقوامی ضمانتیں، معاہدوں کی پاسداری کی یقین دہانی  ،پی آئی اے 2طیارے بطور ضمانت  کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک سے بھی مراعات کے حصول کی شرائط رکھی تھیں۔

Back to top button