انارکاجوس کینسراوربلڈپریشرکےمرض میں فائدہ مندقرار

ماہرین صحت نے انارکےجوس کو کینسر اوربلڈپریشرکےمریضوں کیلئےفائدہ مند قرار دیدیا۔

انار میں موجود پولی فینولز طاقتور اینٹی آکسایڈنٹس ہیں جو جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، ان مرکبات میں موجود فلیونوئڈز بلڈ پریشر اور کینسر جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

قدیم زمانے سے انار انسانی غذا کا حصہ رہا ہے اور اس کے بے شمار طبی و غذائی فوائد پر دنیا بھر میں تحقیق کی جا چکی ہے۔

انار کے آدھے کپ دانوں میں تقریباً 5 گرام فائبر موجود ہوتا ہے، جو روزانہ درکار مقدار کا تقریباً 18 فیصد ہے، یہ ایسا فائبر ہوتا ہے جو آنتوں میں آسانی سے جذب نہیں ہوتا، جس سے نظامِ ہاضمہ مضبوط رہتا ہے اور قبض سے بچاؤ ہوتا ہے، اس کے علاوہ فائبر بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد دیتا ہے اور بے وقت بھوک کو روکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!