وزیراعظم ، پرویز خٹک آمنے سامنے، ووٹ نہ دینے کی دھمکی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور عمران خان آمنے سامنے، پرویز خٹک نے عمران خان کو آئندہ ووٹ نہ دینے کی دھمکی دے ڈالی۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک گیس کی عدم فراہمی پر وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا رویہ یہی رہا تو ہم آپ کو ووٹ نہیں دے سکیں گے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم ہی رہے ہیں۔
بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیراعظم اجلاس چھوڑ کر جانے لگے تھے۔
