لندن میں مسلم لیگ ن کے 2بڑوں کی اہم ملاقات

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہیے اسی پر پوری قوم کا اتفاق ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا حوصلہ بلند ہے وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں موجود ہیں

Back to top button