نیشنل پریس کلب پرپولیس کاحملہ افسوسناک ہے،فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی افسوسناک ہے،مشکل وقت میں وہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن وفاقی پولیس اہلکاروں کے صحافیوں پر تشدد کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے نہ صرف صحافیوں پر تشدد کیا بلکہ ان کی تضحیک بھی کی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صحافی پرامن لوگ ہیں اور اپنا دائرہ کار خوب جانتے ہیں، پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے اور وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی پُرامن لوگ ہیں اور اپنا دائرہ کار بخوبی جانتے ہیں۔ ہر چار دیواری کا تقدس ہوتا ہے لیکن پریس کلب میں موجود صحافی نہ تو فیلڈ میں تھے اور نہ ہی انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تھا، اس کے باوجود پولیس اہلکار اندر گھس آئے اور تشدد کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے اور وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو عوام ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی حمایت میں چند مظاہرین نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے وہاں پہنچنے پر کچھ مظاہرین کلب کے اندر چلے گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے اہلکار بھی اندر گھس گئے۔

 

 

 

 

Back to top button