ملک کے مختلف حصوں سے لیے گئے 10 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے جولائی میں ملک بھر سے لیے گئے مزید 10 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں سے چار نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے، جو کہ پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم تصور کی جاتی ہے۔
پولیو وائرس کی موجودگی کے ان شواہد کے پیش نظر، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے مجموعی طور پر 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔
NEOC نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم کے دوران پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔
