قومی معاملات پر سیاست افسوسناک ہے، عطا تارڑ کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید

 

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر افغان پناہ گزینوں سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی معاملات پر غیر حاضری سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے مترادف ہے اور ایسے رویے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کی نمائندگی موجود تھی، وزرائے اعلیٰ میں سے صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اجلاس میں شریک نہیں تھے، جن کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ صوبے کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی انتہائی اہم تھی،اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق کئی اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم نے ہر فورم پر غزہ اور فلسطینی عوام کےحق میں آواز بلند کی ہے، اللہ کا شکر ہےکہ ہماری خارجہ پالیسی درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ “معرکۂ حق” کےبعد دنیا بھر میں پاکستانیوں کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے، حکومتی اقدامات سے سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مسترد کردیا ہے اور یہی بےمقصد احتجاجی کالوں کا انجام ہوتا ہے،ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

 

Back to top button