وزیرِ اعظم کی قومی ٹیم کو ٹی20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا: "ویری ویل پلیڈ، بوائز اِن گرین!”

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 6 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی انتظامیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "آج پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور شاندار دن رہا۔”

انہوں نے بتایا کہ تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 437 شائقین نے میچ دیکھا، جو ملکی کرکٹ تاریخ میں کسی بھی مقابلے کے لیے سب سے زیادہ حاضری تھی۔ محسن نقوی نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے "یادگار اور تاریخی دن” قرار دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!