ٹرمپ کی نائیجیریا کو ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے خلاف جاری قتل و غارت کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امدادی رقوم بند کر دے گا۔

صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے محکمۂ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیا اور کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے وہاں دہشت گرد عناصر کو ختم کر سکتا ہے۔

صدر کی ہدایت پر محکمۂ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ "جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔”

Back to top button