وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتےہوئے استقبال کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایاکہ سعودی ائیرفورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سے وزیر اعظم شہباز شریف کل برطانیہ روانہ ہوں گے اور پھر برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے۔امریکا کے دورے کے دوران پر وزیراعظم اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
