وزیراعظم شہباز شریف نےاڑان پاکستان پروگرام کاافتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نےاڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا،اڑان پاکستان کے لوگواورکتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اقتصادی پلان’اڑان پاکستان29-2024‘ پروگرام کا افتتاح کرتےہوئےپاکستان کے لیے عظیم دن قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےقومی اقتصادی پلان ’اڑان پاکستان29-2024‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عظیم دن ہے، بےپناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیاتھا، ہم نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا، آئی ایم ایف پروگرام روکنے کیلئے خطوط لکھےگئےتھے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر پاکستان کے عوام سے بڑی زیادتی کی گئی تھی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں قومی اقتصادی پلان ’اڑان پاکستان29-2024‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کے دلیرانہ اقدامات کی وجہ سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، پاکستان کے عوام باہمت اور باصلاحیت ہیں، پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں تو بے پناہ موقع بھی میسر ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے موقع سے فائدہ اٹھاکر ملک کو ترقی اور خوشحالی سےہمکنار کرناہے، ہمیں سماجی شعبے پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، ہمیں آبادی اور وسائل میں عدم تعاون کو بہتر بنانا ہے، قرضوں کی ادائیگی معیشت پر بڑا بوجھ ہے،نجات حاصل کرناہوگی۔

گزشتہ روز احسن اقبال نے کہا تھا کہ اگلے پانچ برسوں کے لیے قومی معیشت کی بہتری کا منصوبہ شروع کیا جائے گا جو کئی نکات پر مبنی ہے جنہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پاکستان کو برآمدی معیشت کے فروغ کیلئے اپنے تمام مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور آٹومیشن، نینوٹیکنالوجی اور خصوصی ٹیکنالوجی جیسے ای کامرس پر توجہ دینی چاہئے۔

Back to top button