وزیراعظم کی خانکندی میں ترک و آذری صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان آذربائیجان کے شہر خانکندی میں اہم ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے بعد عمل میں آئی۔
ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں چہل قدمی کی، جس دوران صدر الہام علیوف نے اپنے معزز مہمانوں کو خانکندی کی تاریخی اہمیت اور قدیم عمارتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
رہنماؤں نے اس موقع پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔
اس کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے کے مقام پر لے جاکر مہمان نوازی کی ایک منفرد مثال قائم کی۔
اس سے قبل خانکندی میں ہی وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں تمام شعبوں میں جاری پاک-ایران تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی فیصلوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پبلک کرنے کی تجویز ایک بار پھر مسترد
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی الگ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، دفاع، توانائی اور علاقائی روابط سمیت اہم باہمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ :
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ترکیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔”
سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایرانی شہداء کے لیے تعزیت و دعائے مغفرت پیش کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔