سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، 30 فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کو ان کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ ایڈہاک الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ گریڈ 1 تا 22 کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے گا۔

نشانِ حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

 

اس الاؤنس کا اطلاق بھی یکم جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔

یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025-26 میں کیے گئے اعلانات کے مطابق ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات سے سرکاری ملازمین کو جزوی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Back to top button