وزیراعظم کی پیپلزپارٹی کےتحفظات افہام وتفہیم سےدورکرنےکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثناءاللّٰہ اور رانا تنویر حسین  نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان موجود سیاسی کشیدگی کے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بتایا کہ وفاقی وزرا کا مؤقف یہ تھا کہ پی پی پی کے تحفظات بنیادی طور پر وفاق کے خلاف نہیں بلکہ پنجاب حکومت سے متعلق ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسپیکر اور وفاقی وزراء پیپلزپارٹی کی سینیئر قیادت سے رابطے برقرار رکھیں اور معاملے کو بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے، تاکہ سیاسی بیانات کی بنا پر اتحادی تعلقات متاثر نہ ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی بات کریں گے۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے متنازع بیانات بند کرنے اور اعتمادِ بحال کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزوں میں پنجاب اور سندھ کی قیادت کے مابین لفظی کشیدگی بڑھ گئی تھی؛ پیپلزپارٹی نے مریم نواز کے بیان پر سخت تحفظات ظاہر کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا تھا، جبکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ صوبے کے مفاد میں کسی بھی تنقید کا جواب دیتی رہیں گی اور معافی نہیں مانگیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!