کراچی میں احتجاج کے باعث ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی

سپر ہائی وے کاٹھور کےمقام پر احتجاج کےباعث سڑک بند ہونےسےملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔
کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہےجس کی وجہ سےسپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا میانوالی میں آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
اس حوالے سے رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون نےبتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سے ملک بھرکے لیےمال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے۔
انہوں نےکہا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنےاور جانے والےمال کی ترسیل بند ہے۔