پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا میانوالی میں آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

پنجاب پولیس اورمحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کیا، اس دوران 10 سےزائد دہشت گرد مارے گئے،متعدد ملزمان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
میانوالی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 10 سےزائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سےمقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کےتمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہےکہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔