پی ایس ایل 11،اسلام آباد یونائیٹڈ نےملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 40 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 33 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، کپتان شاداب خان36، محسن ریاض 25 اور ڈیوون کانوے18 رنز ہی بنا سکے۔
یونائیٹڈ کے حیدر علی 13، فہیم اشرف 11 اور سمیر منہاس ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کرس گرین 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 2 جبکہ محمد عمران، محمد اسماعیل، پیٹر سڈل اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جان سے شان مسعود 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹیو سمتھ اور صاحبزادہ فرحان نے 30،30 رنز کی اننگ کھیلی، جوش فلپ 11، کپتان آشٹن ٹرنر 9 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
سلطانز عرفان منہاس نے 31 رنز بنائے جبک محمد وسیم جونیئر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، سلمان مرزا، سلمان ارشاد، فہیم اشرف، کپتان شاداب خان اور کرس گرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آج ہونیوالے پہلے میچ میں حیدرآبادکنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
