پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ شام سائبر حملے کا شکار ہونے والی پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی بکنگ منگل کی شام سے شروع ہونا تھی لیکن کرکٹ فینز آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پرسائبر حملے کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ کرنے میں ناکام رہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے مسئلے کے حل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فینز کو ویب سائٹ پر سائبر حملے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور ٹیکنیکل ٹیم کی کوششوں سے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ کے مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اور بکنگ ویب
سائٹ بحال ہو گئی ہے۔
