پی ٹی اےنےسیلاب متاثرین کو مفت آن نیٹ وائس کالزسروس فراہم کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےسیلاب متاثرین کو مفت آن نیٹ وائس کالزسروس فراہم کردی۔
پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ کالز فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ زیرو بیلنس کے باوجود اپنے اہلِ خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کر دی گئی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے بھی ہرممکن اقدامات جاری ہیں۔
