پی ٹی آئی نے ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی ، تمام عہدیدارفارغ

پی ٹی آئی کی جانب سے ضلع پشاورکی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پرضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کےبعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔

پاکستانی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

 

پی ٹی آئی پشاورریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں پرفارمنس اور رابطوں میں بہتری کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہےکہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔

Back to top button