پی ٹی آئی کے سابق ارکان کے نام شیڈول فور میں نہ ڈالنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں نہ ڈالنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارشات کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے صوبائی حکومت سے 23 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
