دہشت گردی پرقابو پانے کی بجائےجرگے کا واویلا کیا جارہا: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے، پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کی بجائےجرگےسے متعلق واویلا کر رہی ہے۔
وزیر مملکت برائےداخلہ کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، ملک میں دہشت گردی کےسب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے لیکن کےپی حکومت دہشت گردی پرقابو پانےکی بجائےجرگے سے متعلق واویلا کررہی ہے۔
انھوں نےکہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویزآچکی ہیں، وفاق نےجب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کو آن بورڈ لےگی،خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے۔
طلال چوہدری نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کو افغانستان سےتعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی دہشت گردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے۔
عمران خان کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت ،عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی گفتگو
دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کرنےپروفاق دیرآئےمگر درست آئے، ہماری بار بار اپیل پر افغانستان کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا خوش آئند ہے۔
انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کےعمل میں شامل کیا جانا چاہیے،خیبرپختونخوا حکومت کو نظر انداز کرناغیر سنجیدگی ہے، کے پی دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور افغانستان سےبات چیت کیلئےکے پی حکومت نے 3 ماہ پہلےٹی او آرز وفاق کو بھیجے تھے۔
بیرسٹر محمد علی سیف کےمطابق خطے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، ہمارے ٹی او آرز بات چیت کےعمل کیلئےمددگار ثابت ہوسکتے ہیں، ٹی او آرز میں قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا ذکر کیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیےبغیربات چیت سود مند ثابت نہیں ہو سکتی۔
مزید برآں بیرسٹرمحمد علی سیف نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان جرگہ بھیجنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان جرگہ بھیجنےسےمتعلق وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، وفاقی حکومت نے 3 ماہ گزرنے کے باوجود خط کا جواب نہیں دیا، وفاقی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے،افغانستان کےساتھ آئے روز حالات خراب ہو رہے ہیں، صوبے میں دہشت گردی ہے،چاہتے ہیں کہ جلد افغانستان کا دورہ کریں۔
یاد رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےقبائلی عمائدین،علما اور تاجروں کاجرگہ افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔