رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

پولیس کےمطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیاگیا، اعظم سواتی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں مقدمات درج ہیں۔

قائم مقام صدر نے قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور 6 بلوں پر نے دستخط کردیے

یاد رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کےدوران اسلام آباد سے گرفتار کیاگیا تھا اور اس کےبعد اٹک جیل منتقل کیا گی تھاا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیاتھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20،20 ہزار روپے کےمچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں تھیں۔

Back to top button