پی ٹی آئی کا 190ملین پاؤنڈکافیصلہ 48گھنٹوں میں چیلنج کرنےکافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے190 ملین پاونڈز کیس کافیصلہ اگلے48 گھنٹوں میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کو کمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی جس میں کیس کےفیصلے کےبعد سیاسی اورقانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینےوالےجج کےکنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کےمطابق لیگل ٹیم نےبریفنگ میں بتایا کہ190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانےوالےجج سےمتعلق سپریم کورٹ فیصلےکوریکارڈ کاحصہ بنانےپرغور کیا گیا۔
کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پربھی اعتماد میں لیا گیا۔
ارکان کامطالبہ تھا کہ کورکمیٹی کااجلاس ہرہفتےبلایاجائےکیونکہ ہمیں بس میڈیا سےتمام باتوں کاپتہ چلتا ہے لہٰذا ارکان کو اعتماد میں لیا جائے۔
ارکان نے رائے دی کہ حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، ان کو لگتا تھا کہ بانی تحریک انصاف مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں آئیں گے۔
عمر ایوب نےکہا کہ تمام ترہتھکنڈوں کےباوجود ہم مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور حکومتی مطالبےپراپنےمطالبات تحریری طور پر بھی دےدیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کو سزا کےفیصلے کے بعد احتجاج نہ کرنے پر عالیہ حمزہ نےتنقید بھی کی۔
عالیہ حمزہ نےکہا کہ پارٹی نےفیصلے کےخلاف کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا، ہمیں صرف بانی تحریک کی رہائی چاہیے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر 8 فروری کو بھرپور احتجاج کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کے پی گنڈا پور سے مشاورت کے بعد پارٹی سطح پر انتظامات کو جلد حتمی شکل دیئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔