پی ٹی آئی ہاکی سٹیڈیم کے نقصان کا ازالہ کرے گی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرجلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں، لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔
عدالت نے حکم دیا کہ آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی لہٰذا آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے اور بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
PTIکیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم لاہور سے کروڑوں روپے کی ٹرف بلیڈ سے اکھاڑی گئی تھی۔
ادھر وزیر کھیل پنجاب تیمور مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرف 10،12 سال سے لگی ہوئی تھی، ٹرف کو سرگودھا منتقل کرنا تھا، دوسری جانب ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ جب نئی ٹرف آجاتی تب پرانی اکھاڑنی چاہیے تھی۔
