پی ٹی آئی کا 5اگست کو صوابی میں جلسے کااعلان

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ناکامی کے بعد 5اگست کو صوابی میں جلسے کااعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر  کا بھوک ہڑتالی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اجلاس میں ججز کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے، ن لیگ اسی لئے ججز پر تنقید کررہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ تین دن کے وقفہ کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں لائحہ عمل سے متعلق میڈیا کو آگیا کیا۔

تین روز چھٹی کے بعد آج دوبارہ پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

  بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا 5اگست کو صوابی میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں جس میں پنجاب سے بھی لوگ شرکت کرینگے۔ نون لیگ نے ہمیشہ ججز پر تنقید کی ہے.  ججز کے کنڈکٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ سے جو بھی قرارداد آئی اسکی مخالفت کرینگے۔ ہم چاہتے ہیں ایک ملک میں دو قانون نہ ہوں۔آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان پر توشہ خانہ کیس سے اب اور کیسز بنانے جا رہے ہیں جنکا مقصد ایک ہی ہے کہ خان صاحب باہر نہ آئیں۔

Back to top button