190ملین پاؤنڈ فیصلےسےپی ٹی آئی کی منافقت عیاں ہوگئی،احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہاہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کےفیصلے سےپی ٹی آئی  کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ یہ نہایت افسوسناک اورشرم ناک امر ہےکہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ عمران خان نےاپنی پوری سیاسی مہم کو’کرپشن کارڈ‘کےگرد بنایا، شفافیت اوراحتساب کےوعدوں پرلوگوں کواپنی طرف مائل کیا،تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اورمنافقت کھل کرسامنےآ گئی ہے،جب وہ اپنےرہنماکے190 ملین پاونڈزکے اسکینڈل پرآنکھیں بندکرلیتےہیں۔

احسن اقبال نےکہا کہ عوامی اعتماد کی اس بڑی خلاف ورزی کاسامنا کرنے کے بجائے وہ مذہب یااینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیےکا سہارالےکر تنقید سےبچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حقائق واضح اورناقابل تردید ہیں، جن کےمطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے190 ملین پاؤنڈز پاکستان کوواپس کیےجو قومی خزانے میں عوامی فائدے کیلئےجمع ہونے تھے،اس رقم کوقومی خزانےمیں جمع کرانےکےبجائے عمران خان نےیہ فنڈزاپنےاتحادی مشہور پراپرٹی ٹائیکون کوفائدہ پہنچانے کیلئےمنتقل کیے۔

احسن اقبال نےکہا کہ اس کےبدلےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان ذاتی فوائد حاصل کیے،چاہےان فوائد کو نظرانداز بھی کردیاجائے تاہم ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیےمنتقل کرناایک ناقابل معافی جرم ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ یہ اسکینڈل صرف مالی بدعنوانی تک محدود نہیں ہے، بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ سنگین دھوکا بھی ہے،جو رہنماخود کو کرپشن کےخلاف جدوجہد کاعلمبردار کہتا تھا، وہ190 ملین پائونڈز کی میگا کرپشن میں ملوث پایا گیا۔

Back to top button