دنیانے کرپٹ لیڈرعمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان دنیاکے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیانےعمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا۔

عطا اللہ تارڑ نےحلقہ این اے127 کی یونین کونسل238 کےدورےکےدوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ ممیں کیس پر اپیل میں جائیں گے تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کےپاس190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جس طرح میں نےپی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو چیلنج کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا، تاریخ میں سب سےبڑا190ملین پاؤنڈ کاڈاکا ڈالا گیا۔

عطاتارڑنےکہا کہ مجرم اورحواریوں کو سزا ہوئی ہے،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کو پیسہ واپس کیا تو اپنی جیبوں میں پیسہ ڈال لیا، ڈکیتی کے بعد کہتے ہیں ہم نے تو یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیم دی، بتائیں تو سہی کون سا عالم وہاں دینی تعلیم دے رہا ہے؟

عطا اللہ تارڑنے کہا کہ یہ تومذہب کارڈ استعمال کرکےمذہب کےپیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب تم پر مہر لگ چکی ہمیشہ ڈاکو رہوگے، ملک میں تقسیم کرکے سیاست زہر آلود کیا۔

وزیراطلاعات نےحلقے کے عوام سےخطاب میں کہا کہ اس علاقےمیں گیس کا مسئلہ ہے،اسےحل کریں گے،عوام سےجو الیکشن میں وعدےکیے،ان وعدوں کو پورا کرنےآئے ہیں۔

Back to top button