پنجاب حکومت نے صوبائی قرضوں کو بریک لگا دی

پنجاب حکومت نے صوبائی قرضوں کو بریک لگا دی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی قرضوں کا حجم کم ہونے لگا۔

ایک ہزار 704 ارب کے مقروض صوبہ پنجاب کے قرضوں میں 23 ارب کی کمی ہوگئی۔دسمبر میں 1708 ارب کا مقروض صوبہ چھ ماہ میں 1685 مقروض ہوگیا۔پنجاب حکومت نے 1683 ارب بیرونی قرض کی مد میں ادا کرناہے۔صوبہ پنجاب صرف دو ارب روپے کا اندرونی طور پر مقروض ہے۔

پاکستان میں عدالتوں کی بجائے ہجوم کیوں فیصلے کرنے لگے؟

 

اندرونی قرض وفاقی حکومت سے بالخصوص زراعت کیلئے 25 سال کی میعاد کیلئے لیے گئے، زیادہ تر ادا کیے جا چکے ہیں۔پنجاب کے بیرونی قرضوں میں ورلڈ بینک، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک، جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی، انٹرنیشنل فنڈ فارایگریکلچر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر کے قرض شامل ہیں۔پنجاب حکومت دسمبر 2023 میں 1708 ارب روپے کی مقروض تھی۔

Back to top button