پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن،مذہبی جماعت کے2500سےزائد کارکن گرفتار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کاکریک ڈاؤن،مذہبی جماعت کے 2500سےزائد کارکنوں کوحراست میں لے لیاگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سے 251 افراد ،گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178 اور سیالکوٹ سے 128 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاؤالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کیخلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ظاہرین کے حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید اور 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے شیخوپورہ میں 48 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

 

Back to top button