پیوٹن 24 سال بعد شمالی کوریا پہنچ گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال بعد 2 روزہ دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے جہاں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنے جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

کیا عمران حکومت کے خاتمے سے پہلے نواز اور باجوہ کی ملاقاتیں ہوئیں؟

 

پیوٹن بدھ کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پہنچے جہاں کم جونگ ان کے استقبال کے لیے انتظار کر رہے تھے، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے گلے ملے جبکہ کوریا کے روایتی کپڑے ہین بوک میں ملبوث ایک خاتون نے روسی صدر کو سرخ گلابوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Back to top button