سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر حملے کی قطر کی شدید مذمت

سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پر عراق سے ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد قطر نے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتےہوئے اسے علاقائی سلامتی اور استحکام کےلیے خطرناک قراردیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اقدام ہے۔ایسے حملے بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
قطر کا کہنا تھاکہ شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کےلیے نقصان دہ ہیں، برادر ملک سعودی عرب کے ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہیں۔
عراق سے سعودی عرب پر ڈرون حملے، متعدد افراد زخم
دوسری جانب سفارتی ذرائع کےمطابق ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورتحال اور سعودی عرب پرحالیہ حملوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
