قطری وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
قطری وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی کی جانب سے ان تمام امن کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیاگیا جن سے مسائل کے حل کےلیے کسی جامع معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے۔
توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کےلیے معاہدہ قبول کرلے گا: مارکو روبیو
قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، آبنائے ہرمز کو پریشر کارڈ بنانے سے بحران مزید بڑھے گا۔
