توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کےلیے معاہدہ قبول کرلے گا: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، توقع ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کےلیے معاہدہ قبول کرلے گا ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کاکہنا تھاکہ ہوسکتا ہے آج، کل، یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کےلیے کچھ ہو۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کےلیے پر امید ہوں۔ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
ایران امریکہ امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ کون؟
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں،امید ہے ایران سے معاہدہ طے پاجائے گا۔
مارکو روبیو کا کہنا تھاکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے،امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے۔
