ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 6 ستمبر کو ہوگی

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔
ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔جس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکین، وزارت مذہبی امور،محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔
چاند کے حوالے سے حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کاکہنا تھاکہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔
