پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کےلیے نالج کوریڈور کا آغاز، 500 سکالر شپس دینے کا اعلان

 

 

 

 

پاکستان نے تعلیمی تعاون کے فروغ کےلیے بنگلا دیش کے طلبہ کےلیے “پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور” قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو مجموعی طور پر 500 سکالر شپس فراہم کرے گا۔ ان سکالر شپس کا ایک چوتھائی حصہ طب کے شعبے کےلیے مختص ہوگا، جب کہ 100 بنگلا دیشی سول سرونٹس کو بھی مختلف پروگرامز کے تحت تربیت دی جائے گی۔
پاکستان نے (Pakistan Technical Assistance Programme) پی ٹی اے پی پروگرام کے تحت اسکالرشپس کی تعداد پانچ سے بڑھا کر پچیس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سمیت سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاہے۔

 

Back to top button