ملک بھر میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

 

 

 

ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔ ایک ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صرف سیالکوٹ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 217 روپے بڑھ گئی، جب کہ لاہور، ملتان ،گوجرانوالہ اور بنوں میں 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کےمطابق بہاولپور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی میں 187 روپے 67 پیسے،اسلام آباد میں 173 روپے 33 پیسے، سرگودھا میں 173 روپے، کوئٹہ میں 130، سکھر میں 160، کراچی اور سکھر میں 100 روپے اور پشاور میں 50 روپے تک مہنگا ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کےبعد راولپنڈی میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1786 روپے 67 پیسے، کوئٹہ میں 1690، حیدر آباد میں 1680 اور سیالکوٹ میں 1667 روپے تک پہنچ گئی۔ ملتان میں یہ قیمت 1666 روپے 66 پیسے، بہاولپور میں 1660، پشاور اور بنوں میں 1650 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں 1650، فیصل آباد اور سرگودھا میں 1640، جب کہ لاہور اور خضدار میں بیس کلو تھیلے کی قیمت 1600 روپے ہوگئی۔ سکھر میں یہ نرخ 1560 اور لاڑکانہ میں 1500 روپے تک ہے۔

 

Back to top button