11 واں این ایف سی ایوارڈ اجلاس 29 اگست کو طلب

 

 

 

11 واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ اجلاس 29 اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین این ایف سی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس کے دوران 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا جن میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات،ذیلی گروپس کی تشکیل اور آئندہ اجلاسوں کا شیڈول طے کرنا شامل ہے۔

دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کی تھی۔ وزارت خزانہ کے این ایف سی سیکریٹریٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق،کمیشن 9 ارکان پر مشتمل ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اس کے چیئرمین ہوں گےجب کہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ بھی بطور رکن شامل ہوں گے۔

 

مزید برآں صوبائی نمائندوں میں پنجاب سے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ماہرِ معیشت ڈاکٹر اسد سید، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ کو رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران وفاق اور چاروں صوبے اپنی اپنی مالیاتی صورت حال پر بریفنگ بھی پیش کریں گے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!