محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

بحرینی وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیتےہوئے سیلاب متاثرین کےلیے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے کہاکہ بحرین مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کےلیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اظہار یکجہتی اور تعاون کی پیشکش پر بحرینی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور کلاوڈ برسٹ سے ہونےوالی تباہ کاریوں کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!