خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے اگر 1 ارب درخت لگائے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی : سعد رفیق

 

 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی مسلسل تیسری حکومت چل رہی ہے، اگر وہاں 1 ارب درخت لگائے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔

لاہور کے حلقے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے جلسے سے خطاب میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور والے اپنے شہر سے نکل کر پشاور اور کراچی دیکھ کر آئیں،فرق پتہ چل جائےگا۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کےبعد کوئی صوبہ یہ نہیں کہہ سکتاکہ اختیار اور وسائل نہیں ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مسلسل تیسری حکومت چل رہی ہے،اگر 1 ارب درخت لگائے ہوتےتو اتنی تباہی نہ ہوتی۔350 ڈیمز بنانے کا دعویٰ ہے اور کسی کو ان ڈیمز کے نام معلوم نہیں ہیں۔

 

 

لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی تو انہیں سیاست کی نذر کیاگیا۔

 

 

 

 

 

Back to top button