پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پی ڈی ایم اے کا متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بارش کے دوران ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو روز تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مشینری اور عملہ مکمل طور پر الرٹ رکھا جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کچے گھروں اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
