بلوچستان میں بارشوں کے باعث حادثات، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز کے دوران بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں اور ڈیم میں ڈوبنے کے واقعات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں بارکھان، ہرنائی، ژوب، لسبیلہ حب، اور ڈیرہ بگٹی سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور ایک لڑکی سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب، زیارت کے علاقے زڑگئی میں ایک خاتون ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، جب کہ دو خواتین کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔ اسی طرح ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سیلابی ریلے میں پھنسے تین افراد کو بھی بحفاظت نکال لیاگیا۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔خضدار میں 10 مکانات جب کہ زیارت میں ایک اسکول سمیت دو عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ علاوہ ازیں، بارشوں سے کوئٹہ اور لسبیلہ میں دو پلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

محکمہ موسمیات نے 4 جولائی سے مون سون کے ایک اور سلسلے کی پیش گوئی کی ہے اور رواں سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیاہے۔

Back to top button