حسن نصراللہ کی شہادت پرکراچی میں ریلی، پولیس،مظاہرین میں جھڑپیں

حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملےمیں شہادت کےحوالے سے کراچی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کےدوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حسن نصراللہ کی شہادت پر کراچی میں ریلی کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(آئی ایس او) کی جانب سے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی گئی، ریلی امریکی قونصلیٹ کے قریب پہنچی تو پولیس اہلکاروں نےمظاہرین کوآگے بڑھنے سے روکا جس پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کردیا۔پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، اس دوران پتھراؤ اورشیلنگ سےمتعددافراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک موٹر سائیکل بھی نظر آتش کردی گئی۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجا ناصر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں احتجاجی ریلی پر اندھا دھند شیلنگ، فائرنگ اور پولیس گردی کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ مجاہد اسلام شہید حسن نصراللہ کی شہادت،مظلومین غزہ و لبنان کی حمایت اورامریکا و اسرائیل کی جارحیت کےخلاف کراچی میں نکالی جانےوالی احتجاجی ریلی پر اندھا دھند شیلنگ، فائرنگ اور پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنےکے لیےعوامی مخالفت کو مول نہ لے، ایسےآمرانہ اوراسرائیل و امریکا نواز ہتھکنڈےکو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کےسربراہ سمیت تمام حکام کوذہن نشین رکھنا ہو گا کہ پرامن احتجاج ملک میں بسنےوالے ہرفرد کاآئینی حق ہے، جسے چھینا نہیں جا سکتا۔

چین، روس، ایران نےبھی افغانستان سےدہشتگردی کی تصدیق کردی

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کےازلی دشمن ہیں ان کےخلاف نکالی جانے والی ریلی کو سبوتاژ کرنےکی کوشش یہود ونصاریٰ کو تقویت دینےکےمترادف سمجھی جائے گی۔

Back to top button