رانا شمیم حلف نامہ پر قائم، آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم  نے اپنے حلف نامہ پر قائم رہتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے، سابق چیف جج جی بی نے توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر کی تبدیلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

رانا شمیم نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بطور پراسیکیوٹر ہٹانے کی درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ از خود نوٹس کے توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

رانا شمیم نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا پہلے دن سے میرے خلاف رویہ جارحانہ ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اٹارنی جنرل سزا دلوا کر تحریک انصاف کی حکومت کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

پنجگور میں اکبر بگٹی شہید کا مجسمہ کس نے غائب کیا؟

Back to top button